12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:50
دو سو ڈیجیٹل کیمروں کو ترتیب وار گرانے کامنفرد مظاہرہ
لندن …آپ نے کئی کیمرے گرتے اور ٹوٹتے دیکھے ہو ں گے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے منفرد مظاہرے کے بارے میں بتاتے ہیں جس میں سینکڑوں ڈیجیٹل کیمروں کو گر ایا گیا لیکن ایک حیران کن ترتیب میں۔اس کرتب میں دو سوڈیجیٹل کیمروں کو ایک منصوبہ بندی کے تحت رکھا گیا اور پھر ایک کیمرے کے گرانے کے بعد چند منٹوں میں ایک کے بعد دوسرااور پھر سارے کے سارے اسی طرح دیکھتے ہی دیکھتے ایک ایک کر کے گر گئے جو کہ ترتیب وار دلکش انداز میں گرانے کا ایک منفرد نظارہ تھا۔