تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:42

دنیا کا سب سے چھوٹی جسامت کاکتا

سین جوآن…این جی ٹی …دنیا بھر میں کتے اپنی جسامت اور دبدبے والی بلند آوازسے سب کو خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں لیکن پورٹو ریکو میں ایک ایسا معصوم سا کتا بھی مو جود ہے جسے اس کی جسامت کے باعث دنیا کا سب سے چھو ٹا کتا قرار دے دیا گیا ہے۔ ملی ( Milly) نام کے اس کتے کے جسم کی کل لمبائی صرف9اعشاریہ65سینٹی میٹراور وزن بھی اس مناسبت سے نہایت کم ہے۔ ملی پیدائش کے وقت اپنی ننھی جسامت کے باعث ایک چمچے میں سما جاتا تھا لیکن قد نہ بڑھنے کے باعث اب لیڈیز پرس،جوتے اور کوٹ کی جیب میں باآسانی بیٹھ کر سفر کے مزے لو ٹتاہے۔ گینزانتظامیہ کی ریکارڈ بکس میں اس کتے کو دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کے عالمی ٹائٹل کے ساتھ بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.