13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:31
دنیا کی سب سے چھوٹی دو فٹ اور پانچ کلو وزنی بھارتی لڑکی
نیویارک…بھارت سے تعلق رکھنے والی صرف دو فٹ اور پانچ کلو وزنی لڑکی نے دنیا کی سب سے چھوٹی لڑکی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔19 سالہ جیوتی کا تعلق بھارت کے شہر ناگپور سے ہے۔ جیوتی کل جب امریکا کے شہر نیویارک پہنچی اور جیوتی گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا کر دنیا کی سب سے چھوٹے قد کی لڑکی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جیوتی کا کہنا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے سے اب وہ بہت خوش ہیں۔ وہ نیویارک کے بعد لندن اور اٹلی بھی جائیں گی۔ وہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہے۔