تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:40

پُراسرار لیٹر بکس؛کوئی خط ڈال کر دکھائے تو مانیں

لندن …این جی ٹی …ایساانوکھا لیٹر بکس آپ نے آج تک نہیں دیکھا ہوگا جس میں خط ڈالنا انتہائی محنت طلب کام ہو،لیکن برطانیہ کے شہرہ آفاق دریائے تھیمز پراچانک سامنے آنے والے پُراسرار لیٹر بکس نے برطانوی کاؤنٹی برکشائر کے قصبے کے لوگوں کو واقعی کشمکش میں ڈال دیا ہے۔سونگ آن تھیمز نامی برج پر راتوں رات نصب ہوجانے والے اس سرخ رنگ کے لیٹر بکس کو دیکھ کر جہاں مقامی افراد حیران و پریشان نظر آرہے ہیں وہیں پوسٹ مین بھی شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ یہاں اس انوکھے لیٹر بکس میں خط ڈالے اور نکالے کیسے جائینگے۔واضح رہے کہ دریائے تھیمز پر بنے برج کی دیوار پر پانی سے ایک میٹر اونچے اس لیٹر بکس میں ڈاک ڈالنا اور نکالناصرف اور صرف بذریعہ کشتی ہی ممکن بنائی جاسکتی ہے جسے اب انتظامیہ کی جانب سے ہٹائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.