13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:33
پانی پر تیرتاشاندار لگژری مصنوعی جزیرہ !!
ویانا…بحری سفر کیلئے جہاز اور کشتیاں تو ماضی کا قصہ ہوئیں کیونکہ اب پانی پر تیرتا ہوا مصنوعی جزیرہ بھی فروخت کیلئے سامنے آگیا ہے۔ آسڑیا کی ایک کمپنی 37 میٹر لمبا اور20میٹر چوڑا ایک ایسا مصنوعی جزیرہ تیار کر رہی ہے جو پانی پر تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نہایت دلکش ڈیزائن کے حامل Orsos نامی اس ماحول دوست جزیرے میں کوئی انجن نصب نہیں کیا جارہا، اس کے باوجود یہ پانی پر سفر کرسکے گا۔ اس پر آرائش اور پر آسائش جزیرہ پر12مسافر اور عملے کے اراکین سفر کر سکیں گے جسے رواں سال کے آخر تک تقریباً 65لاکھ ڈالرز میں خریدا جا سکے گا۔