13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:21
امریکا:3 سوغباروں کی مدد سے بحرہ اوقیانوس عبورکرنے کے سفر پر روانہ
نیویارک…امریکا کا ایک شہری3 سوغباروں کی مدد سے بحرہ اوقیانوس عبورکرنے کے سفر پر روانہ ہوگیا ہے۔ امریکی ریاست مین Maine سے یہ شخص جوناتھن بحرہ اوقیانوس عبور کرنیکا سفر پر روانہ ہوا۔ سیکڑوں غباروں کی ٹوکری میں سوار اس مسافر جوناتھن کو الوداع کہنے کے لئے درجنوں افراد موجود تھے ، جوناتھن نے ہاٹ ائیر بلون استعمال کرنے کی بجائے ہیلئم بھرے غباروں کا استعمال کیا، 150 سے رضا کاروں نے 3 غباروں کے اس سفر میں اس کی معاونت کی ہے۔