تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:37

تنی ہوئی رسی پر چلنے والے کتے کا نام گینز بک میں درج

لندن …این جی ٹی …تنی ہوئی رسی پر شعبدہ بازوں کو چلتے ہوئے تو ہرکسی نے دیکھا ہوگا تاہم کبھی کسی کتے کو ایسا کرتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپکو ملواتے ہیں اس کتے سے ،جس نے یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا ہے۔برطانوی کاؤنٹی نارفوک کے شہر ناروچ کے رہائشی51سالہ نک جانسن کا یہ4سالہ کتا اوزی درختوں کیساتھ تنی ہوئی رسی پر توازن قائم رکھ کر چلنے میں کمال مہارت رکھتا ہے۔اس کتے نے 3اعشاریہ5میٹر لمبی رسی پر توازن برقرار رکھ کر چلتے ہوئے یہ فاصلہ18اعشاریہ22سیکنڈز میں عبور کردکھایا اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔تیز رفتاری سے کئی میٹر لمبی پر توازن کیساتھ چلتے ہوئے اُسے عبور کرنے کا منفردکارنامہ انجام دینے والے اوزی نامی اس کتے کا نام گینز ریکارڈ بکس کے نئے ایڈیشن مین درج کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.