13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:57
چین میں زندہ کیکڑوں کی وینڈنگ مشین
بیجنگ …این جی ٹی …چین میں زندہ کیکڑوں کی وینڈنگ مشین بھی پیش کر دی گئی ہے۔ اس وینڈنگ مشین میں ترتیب سے پلاسٹک کے ڈبوں میں رکھے زندہ کیکڑوں کو اس میں مطلوبہ رقم ڈال کر حاصل کیا جا تا ہے ۔چین میں کیکڑوں سے تیارکردہ ڈشز بے حد شوق سے کھائی جاتی ہیں لہٰذا اسی لئے یہ مشینیں مختلف عوامی مقامات جیسے ریلو ے اسٹیشنوں پر رکھی گئی ہیں ۔وہ افراد جنہیں مصر وفیت کے باعث مارکیٹ جانے کا موقع نہیں ملتاوہ اس Crabوینڈنگ مشین کی سہولت کے ذریعے صرف ایک بٹن کو دبانے کے بعدتازہ اور زندہ کیکڑے حاصل کرتے ہیں ۔