تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:13

10فٹ لمبے ناخنوں کی حامل خاتون کا نام ایک بارپھرگینز بک میں شامل

لاس ویگاس …این جی ٹی …امریکی شہرلاس ویگاس سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ کرس والٹن عرف دی ڈچزپچھلے19سالوں سے اپنے ہاتھوں کے ناخن بڑھانے میں مصروف ہیں۔کرس والٹن کے ناخنوں کی لمبا ئی اس طویل عرصے میں10فٹ تک جاپہنچے، جن کی صفا ئی اور سجا وٹ پرانہیں گھنٹوں لگ جاتے ہیں ۔ کرس والٹن کا کہنا ہے کہ اتنے لمبے نا خن بڑ ھا نا ایک فن ہے اور ہر عورت یہ کا م نہیں کر سکتی کیونکہ وہ ان ناخنوں کے ہمراہ کوکنگ سے لیکر ڈرائیونگ اور ٹوائلٹ استعمال کرنے سے پیانو بجانے تک ہر کام بخوبی انجام دے لیتی ہیں۔لمبے ترین ناخنوں کی حامل کرس والٹن کا نام گذشتہ سال کی طرح ایک بار پھر گینز ورلڈ ریکارڈ بکس کے نئے ایڈیشن کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.