15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:24
ویت نام میں دنیا کا سب سے بڑا غار
ہنوئی …این جی ٹی …ویت نام میں موجود سون ڈونگ نامی غار کو دنیا کا سب سے بڑا غار تسلیم کر لیا گیا ہے جس کی لمبائی تقریباً ساڑھے پانچ میل ہے۔یہ غار اتنا وسیع و عریض ہے کہ اس میں نا صرف ایک گھنا جنگل موجود ہے جس میں پچاس میٹر بلند درخت تک پائے جاتے ہیں بلکہ اس میں کئی آبشاریں اور ایک دریا بھی بہہ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ حیرت انگیز غار اتنا بڑا ہے کہ اس کے اندر چالیس منزلہ بلند و بالا عمارت بھی باآسانی تعمیر کی جاسکتی ہے۔یہ غار ایک برطانوی جوڑے نے اپنی تعطیلات کے دوران دریافت کی تھی جس کی دیواروں کی تراش خراش سے لے کر بناوٹ تک اتنی شاندار ہے کہ دیکھنے والے حیرت سے دنگ رہ جاتے ہیں۔