15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:24
برطانیہ میں سالانہ فلاور اینڈ گارڈننگ شو
لندن …این جی ٹی …برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر کے قصبے ہیروگیٹ میں38ویں سالانہ فلاور اینڈگارڈننگ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔کئی روز تک جاری رہنے والے اس شو میں ملک بھرسے ماہر کاشت کاروں اور باغبانی کے شوقین افراد شرکت کررہے ہیں۔اس موقع پر جہاں دیوہیکل پیاز،ہری پیاز، کریلے ،بند گوبھی،گاجر،کھیرے اور کدو سمیت کئی سبزیاں اور پھل عالمی ریکارڈ قائم کرکے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے ،وہیں رنگ برنگے پھولوں کی شاندار سجاوٹ یہاں آنے والے مہمانوں کی آنکھوں کیلئے خوش کن نظارہ ثابت ہوگی۔