15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:24
امریکا: ننھے بچوں کا بھیڑ پر سواری کا انوکھا مقابلہ!!
نیویارک …این جی ٹی …یو ں تو دنیا بھر میں گھڑ سواری کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا جاتاہی ہے لیکن امریکا میں ننھے بچوں کے درمیان بھیڑ پر سواری کے مقابلے کاانوکھا مقابلہ ہوا۔چھ سال کی عمر کے بچوں نے اس مقابلے میں شر کت کی اور کاؤ بوائے کا روپ دھار کر پھرتیلی بھیڑوں کی پیٹھ پر سوار ہو کر ان کو قابو کر نے کیلئے اپنی صلا حیتوں کا مظاہرہ کیا اور اکثر ننھے ہیروز گرتے ہی نظر آئے ۔بظا ہر معصوم نظر آنے والی بھیڑوں نے بچوں کو زیادہ دیر تک اپنے پر سواری کا موقع نہیں دیا لیکن حوصلہ افزائی کیلئے چند بچوں کو بھیڑ پر بیٹھے رہنے کے باعث میڈلز کا حقداد ٹھہرایا گیا۔