15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:24
جرمن خاتون کا اونچی ہیل پہن کردوڑنے کا عالمی ریکارڈ
برلن …این جی ٹی …اُونچی ہیل والے جوتے پہننا فیشن بھی ہے اورضرورت بھی لیکن جرمنی میں ایک خاتون ایسی بھی ہے جس نے اونچی ہیل والے جوتے پہن کر ایسی دوڑ لگا ئی کہ عالمی ریکارڈ قائم کر کے ہی رکی۔ Julia Plecher نامی اس خاتون نے سنہری رنگ کی اونچی ہیل والے جوتے پہن کر100میٹر کے فاصلے کو 14.5سیکنڈز میں طے کر کے یہ عالمی کارنامہ سرانجام دیا۔اس خاتون نے یہ عمل پہلی مرتبہ سر انجام نہیں دیا بلکہ اس سے قبل 2009 میں برلن میں منعقد ہونے والی 'stiletto race' میں بھی 9 سینٹی میٹر اونچی ہیل پہن کر دوڑ لگائی اور ریس کی فاتح کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔