تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:29

کمر پر فریج لاد کر بلاناغہ 41دن تک میراتھن میں حصہ لینے والا فلاحی کارکن

لندن… این جی ٹی…انگلینڈ کے ایک فلا حی کا رکن نے اپنی کمر پر فریج لاد کر بلا ناغہ 41دن تک بھاگتے ہوئے میراتھن مکمل کر لی ۔49سالہ ٹونی فیونکس نامی یہ شخص فلاحی مقصد کے تحت 42.5کلوگرام وزنی فریج اپنی کمر پر لاد کر انگلینڈ کی سڑکوں پرمسلسل 41 دن تک بھاگتا نظر آیا۔کینسراور دل کے امراض سے بچاؤ کیلئے قائم ایک فلاحی ادارے کیلئے جاری چندہ مہم کی تکمیل کیلئے ٹونی نے ایک مہینے میں تقریباً 1ہزار 9میل کا سفر طے کیا۔ٹونی کواس نیک مقصد کو سراہتے ہوئے لوگوں نے دل کھول کر تعاون کیا جسکے ذریعے اس نے تقریباً 40ہزارپونڈ امداد جمع کر لی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.