16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:29
جرمنی کا میکینکل ڈریگن دنیا کے سب سے بڑا واکنگ روبوٹ
برلن… این جی ٹی…جرمن ریاست بویریا میں ایک تھیٹر پلے کیلئے ڈیزائن کیا گیا میکینکل ڈریگن دنیا کے سب سے بڑے واکنگ روبوٹ کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک کے نئے ایڈیشن میں شامل کرلیا گیا ہے۔11ٹن وزنی ٹراڈینو(Tradinno) نامی یہ دیوہیکل ڈریگن30فٹ اونچا اور51فٹ لمبا ہے جبکہ اسکے بازؤں کا پھیلاؤ40فٹ تک ہے۔منہ سے آگ کے شعلے اُگلتا یہ ڈریگن گو اُڑان تو نہیں بھر سکتا لیکن اپنی منفرد شاخت بناتے ہوئے گینز ریکارڈ بک میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔