16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:24
کراچی میں پرانی، نایاب اور جدید گاڑیوں کی نمائش
کراچی…کراچی میں گاڑیوں کی منفرد نمائش ہوئی جس میں پرانی اور نایاب گاڑیوں کے ساتھ چمچماتی زیرو میٹرمہنگی ترین گاڑیوں اور موٹربائیکس بھی رکھی گئی تھیں۔کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ لذیز کھانوں کی وجہ سے تو مشہور ہی ہے لیکن ایک نجی کمپنی کی جانب سے وہاں دیدہ زیب گاڑیوں کی نمائش کی گئی اور گاڑیوں کے دلدادہ چھٹی کے دن کوغنیمت جان کرآٹو شو میں امڈ آئے۔قدیم اور جدید گاڑیاں اور موٹربائیکس میں ناصرف نوجوانوں بلکہ ہر عمر کے افرادنے دل چسپی ظاہر کی،کچھ شوقین افراد نے تونامی گرامی مہنگی مہنگی گاڑیوں اور موٹر بائیکز کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔کراچی میں آٹو شو کے انعقاد سے شہریوں کواک منفرد تفریح کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایونٹ باربار منعقد کرنے سے عالمی سطح پر کراچی کو پرامن شہر کے طور پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔