تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:9

جدید ٹیکنالو جی کا حامل سیڑ ھیاں چڑھنے والا روبوٹ

ٹوکیو…این جی ٹی …جاپان میں انسان کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کیلئے نت نئے اور جدید ٹیکنالو جی کے حامل روبوٹس تو تخلیق کیے جاتے ہی ہیں لیکن ایک ایسا روبوٹ بھی تیار کیا گیاہے جو سیڑ ھیاں چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دوہاتھ اور دو ٹانگوں والا یہ روبوٹ ایک خود کار نظام کے تحت کمال مہارت سے ایک،ایک کر کے سیڑھیاں اوپر کی جانب چڑھتا اور اسی ہی طرح نیچے بھی اترتاہے۔اس روبوٹ کو تین ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل کر کے نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جسے اس کی منفرد بناوٹ اور صلاحیت کے باعث بے حد پسند کیا جارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.