تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:6

92سالہ امریکی ایک بار پھر اسکائی ڈائیونگ کیلئے سرگرم

نیویارک …این جی ٹی …امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے92سالہ دادا اباآرون روزلوف ایک بار پھر امدادی مقاصد کے تحت اسکائی ڈائیونگ اسٹنٹ دکھانے کیلئے پر تول رہے ہیں۔اس کے برعکس روزلوف کی فیملی اور دوست احباب انہیں اس مہم جوئی سے باز رکھنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق روزلوف 90اور91سال کی عمر میں امدادی تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے کیلئے دو بار اسکائی ڈائیونگ کا خطرناک تجربہ کرچکے ہیں اور گذشتہ سال وہ اپنی ایڑھی بھی تڑوا بیٹھے۔رواں برس اپنی92 ویں سالگرہ کے موقع پرروزلوف ایک بار پھر اس خطرناک مہم جواسٹنٹ کی تیاری پکڑچکے ہیں جنہیں روکنے کیلئے ان کے خاندان نے اسٹاپ آرون کے نام سے باقاعدہ مہم شروع کردی ہے جس نے اب تک7ہزار ڈالر سے زائد چندہ جمع کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.