17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:28
قلم سے موسیقی کی دلکش دھنیں ترتیب دیتے نوجوان فن کار
مونٹریال…تخلیقی صلاحیتیں جس کے پاس ہوں اسے خود کو منوانے سے کوئی نہیں روک سکتاجس کی تازہ ترین مثال ان نوجوانوں نے پیش کی ہے ۔ تصویر میں نظر آتے یہ دونوں لڑکے بغیر کسی آلہ موسیقی کے اپنے قلم ٹیبل پر اس انداز میں مار رہے ہیں کہ دلفریب دھن تخلیق پا جاتی ہے۔ان باصلاحیت موسیقاروں نے اپنے ٹیلنٹ سے ثابت کر دیا ہے کہ دلکش دھن ترتیب دینے کیلئے بھاری بھرکم موسیقی کے آلات کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کیلئے صرف ذرا سی حاضر دماغی اور مہارت سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے۔