تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:28

جاپانی نو جوانوں نے شاندار ڈانس سے سب کو حیران کر دیا

ٹوکیو…گانا گنگنانا تو سب ہی جانتے اور اس کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں لیکن رقص میں مہارت ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔زیر نظر تصویر پانچ افراد پر مشتمل ایسے جاپانی ڈانس گروپ کی ہے جنھوں نے ملٹی میڈیااور تھری ڈی لائٹنگ افیکٹس کا استعمال کرتے ہوئے شاندار ڈانس پر فارمنس پیش کی اور دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث ان ڈانسرز کو زیادہ مشکل ڈانس مووز کا سہارا نہیں لینا پڑا لیکن پشت پر موجود اسکرین پر نمودار ہو نے والے مناظر کے ساتھ پر فارم کرنے کیلئے ٹائمنگ کا ضرور خیال رکھا گیا۔اس ملٹی میڈیا ڈانس پر فارمنس کی کامیابی کیلئے پریکٹس کی بہت ضرورت ہو تی ہے جوکہ ان کی اس شاندار پر فارمنس میں نظر آرہی ہے اور ان کی کامیابی کا راز بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.