17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:44
ہاتھی اورکتے کی دوستی کے انوکھے رنگ
کولمبیا…کتے کو انسان کا بہترین دوست تصور کیا جاتا ہے لیکن اس ڈوگی میاں نے تو ہاتھی کو بھی اپنا دوست بنا ڈالا۔جی ہاں امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے سفاری پارک میں موجود یہ دونوں دوست نا صرف گھنٹوں کھیلتے رہتے ہیں بلکہ یہ کتا اکثر ہاتھی کی پشت پر سوار ہو کر دریا کی سیر کرتابھی دِکھائی دیتا ہے۔بتیس سالہ افریقی ہاتھی اور تین سالہ کتے کے درمیان یہ انوکھی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ دوستی کا رشتہ واقعی رنگ ،عمراور نسل کی قید سے آزاد ہوتا ہے۔