تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:44

انسٹھ سالہ بلغارین شخص کا بیگ میں بند ہوکر تیراکی کا مظاہرہ

مقدونیا…دنیا بھر میں بہادری کا مظاہرہ کرکے شہرت کا خواہشمند ہونے والوں کی کمی نہیں لیکن چند ہی اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔یورپی ملک میسی ڈونیا ( Macedonian) میں ایسے ہی ایک بلغارین شخص نے عالمی ریکارڈ بنانے کی غرض سے بیگ میں بند ہوکر دوکلو میٹر لمبی جھیل کو تیراکی کے ذریعے پار کر ڈالا۔59 سالہ جین پیٹو وک ( Jane Petkov)نامی تیراک نے یہ فاصلہ صفر اعشاریہ سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لگ بھگ دو گھنٹے اور پچپن منٹ میں بغیر کسی دشواری کے طے کیا۔اس موقعے پر جین کا کہنا تھا کہ شروع میں انہیں ذرا سی دِقت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پانی کافی ٹھنڈا تھا لیکن ایک کلو میٹر کے بعد وہ اس کے عادی ہو گئے اور یہ کارنامہ آسانی سے سر انجام دے ڈالا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.