17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:44
بغیر ایندھن گاڑی کے مزے بھی اور ساتھ ہی ورزش بھی
ماسکو…بغیر ایندھن کے چلنے والی گاڑی کے خواب بہت سے لوگ دیکھتے ہیں لیکن ذرا ان نوجوانوں سے ملئے جنھوں نے اس خواب کو تعبیر ایسے ڈھنگ سے دی کے سب دنگ رہ گئے۔روس سے تعلق رکھنے والے ان منچلوں نے گاڑی کی سیٹیں نکال باہر کیں اور انجن کی جگہ اپنے پیروں کا استعمال کرکے گاڑی چلانے کا ایسا انوکھا مظاہرہ پیش کیا کہ جس کی مثال شاید ہی کہیں ملے۔اسے کہتے ہیں ایک تیر سے دو شکار،پیٹرول کی بچت بھی اور ساتھ ہی ساتھ ورزش بھی !