تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:44

نظر کا دھوکا، تھیٹر میں لوگوں کو ڈھونڈ کر دکھائیں

بیجنگ…نظروں کا ایسا دھوکا شاید ہی کبھی کسی کیساتھ پیش آیا جہاں آنکھوں کے سامنے موجود ہوتے ہوئے بھی درجنوں لوگ آنکھوں سے اوجھل ہیں۔چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک تھیٹر میں انویزبل مین کے نام سے مشہور لیو بولن نامی آرٹسٹ نے 22لوگوں کو پینٹ کرتے ہوئے انہیں غائب کردیا۔ریڈ تھیٹر نامی اس پراجیکٹ کیلئے40سالہ بولن نے خود سمیت تمام افراد کے بال،چہروں اور کپڑوں کو تھیٹر کی کرسیوں کی طرح میرون اور ہلکے براؤن کلر میں رنگتے ہوئے عام لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل کردیا۔اس موقع پر تھیٹر میں داخل ہونے والے لوگوں کو جب یہاں چھپے افراد کی نشاندہی کیلئے کہا گیا تو وہ حیرانی و پریشانی کے تاثرات لیے اپنا سر کھجاتے نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.