17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:20
ننھے بچوں کی ٹیبل پر رکھے برتنوں کے نیچے سے میز پوش کھینچنے کی کوشش
نیو یارک…دنیا بھر میں ننھے بچے دلچسپ اور انوکھی حرکتیں کر کے سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں لیکن زیر نظر تصویر میں مو جود دو بچوں نے تو اپنی مہارت کا ثبوت دینے کیلئے گھر کے تمام کراکری سیٹ ہی توڑ ڈالے۔ ایک بچے نے پلک جھپکتے کھانے کی میز کے اوپر رکھے برتنوں کے نیچے سے میز پوش اس قدر صفائی سے کھینچا کہ ایک برتن بھی جگہ سے نہیں ہلا لیکن دوسرے بچے کا دھکا لگنے سے پشت پر رکھے بُک کیس نے گر کر اتنی ہلچل مچائی کے ٹیبل سے سارے برتن زمین پر گر کر چکنا چور ہو گئے۔ بچوں کی کرتب میں کامیابی سے ناکامی تک کے اس سفر کو آپ بھی دیکھیں ۔