18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:26
انوکھا سمعی و بصری آرٹ ورک
بیلجیئم… این جی ٹی…بیلجیئم کے ایک آرٹسٹ نے انوکھاسیلنڈر نما چیمبر تیار کر لیا ہے جس میں موجود شخص اپنے آپ کوطوفانی بگولوں میں گھِراہوا محسوس کرتا ہے۔ اس حیرت انگیز سمعی و بصری آرٹ ورک کی تیاری میں لارنس ملسٹاف نامی آرٹسٹ نے سجاوٹ کیلئے استعمال کیا جانیوالے پولیسٹرین پلاسٹک اورہوا کے شدید دباؤکی مدد سے مصنوعی ماحولیاتی تبدیلی ڈیزائن کی ہے جو یقیناً قابلِ ستائش ہے۔اس سیلنڈر کے اندر پہنچنے کے بعدکرسی پربیٹھا شخص ایسے انوکھے تجربے سے گزرتا ہے جس میں وہ بغیر کسی جانی نقصان کے ناصرف طوفان کے سرسراہٹ اور گھنے بادلوں کا گرجنا سن سکتاہے بلکہ ماحول میں رونما ہونے والی تبدیلیاں بھی بآسانی دیکھ پاتا ہے ۔کیوں ہے نا کمال کا آڈیو وژیوئل آرٹ ورک۔