18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:42
امریکی صحرا کے بیچ و بیچ موجود پانی کا مصنوعی چشمہ
نیویارک… این جی ٹی…امریکی ریاست Nevadaمیں صحراکے بیچ و بیچ موجود پانی کا مصنوعی چشمہ آجکل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ویران اور بیابان علاقے میں موجودگرم پانی کا یہ چشمہ حادثاتی طور پر کنویں کی کھدائی کے دوران وجود میں آیاجسے چند تبدیلیوں کے بعد کئی گنا دلکش اور دیدہ زیب بنا دیا گیا ہے۔ قوس و قزاح کے رنگوں کی خوبصورت چٹانوں سے بنے اس چشمے سے کئی فٹ بلند فوارے فضا میں بلند ہوتے نظرآتے ہیں جہاں ناصرف پانی کی تلاش میں روزانہ کئی پرندے اور جانور آکر اپنی پیاس بجھاتے ہیں بلکہ خوب انجوائے بھی کرتے ہیں۔