تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:11

امریکا میں6 ہزار936کلو گرام پھلو ں کے سلا د کا عالمی ریکارڈ

نیویارک …این جی ٹی …امریکی ریاست میسا چوسیٹس( Massachusetts) میں 6 ہزار936کلو گرام پھلو ں کا سلا د تیار کرکے نیا عالمی ریکا رڈ قائم کردیا گیاہے ۔150مختلف اقسام کے پھلوں پر مشتمل اس انوکھی سلاد کو 369رضاکاروں نے مل کر تیار کیا ہے جو ناصرف نہایت لذیز ہے بلکہ اس ڈش کو دنیا کی سب سے بڑی فروٹ سلادبھی تسلیم کر لیا گیا ہے۔ اس ڈش کی تیاری میں سیب، کیلے، بیریز، اننا س،پپیتا،انگور،لیچی،آم ، خربوزہ،مالٹا، گریپ فروٹ،منٹ، چیریزاور اسٹرا بیریز کے علا وہ دیگر کئی انو اع و اقسا م کے پھل بھاری مقدار میں استعما ل کیے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ امریکی شہریوں نے یہ ریکار ڈ قائم کر کے اگست2012میں کینیڈا کے شہر ما نٹریا ل میں تیار کیے جا نے والے 5 ہزار78کلو گرام سلاد کا ریکارڈ توڑڈالا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.