19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:24
آسٹریلیا کے سب سے بڑے مگر مچھ کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا
ملبورن…آسٹریلیا میں ایک سو پچاس کلو وزنی پچاس سالہ بوڑھے مگر مچھ کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ پانچ میٹر لمبے اور وزنی بوڑھے مگر مچھ کا نام پنجارا Pinjarra ہے،جسے ملبورن میں عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔ پنجارا کا شمار آسٹریلیا کے سب سے بڑے مگر مچھ میں ہوتا ہے۔ اس مگر مچھ کوآج سے تیس برس قبل۔ Rockhampton شہر میں آنے والے سیلابی ریلے سے بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا ،جس کے بعد اسے مختلف مقامات پر قدرتی ماھول فراہم کیا گیا اور اب اسے اس کے نئے گھر ملبورن کے ایکیورئیم میں منتقل کردیا گیا ہے۔