19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:40
بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
نیویارک…این جی ٹی…ہر سال کی طرح اس بھی معروف بین الاقوامی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔پچھلے 20سالوں سے مسلسل امریکا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والے مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کئی سالوں بعد ایک بار پھر اپنے72بلین ڈالر کے اثاثہ جات کیساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔بل گیٹس نے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے سے وابستہ میکسیکو کے برنس ٹائیکون کارلوس سلم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی دولت کاتخمینہ66اعشاریہ8بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔امریکی بلینئرز کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی انویسٹر وارن بوفٹ اپنے 58اعشاریہ5بلین کے اثاثہ جات کیساتھ جبکہ تیسرے نمبر پرامریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے چیف ایگزیکٹو لیری ایلی سن41بلین ڈالر کیساتھ موجود ہیں۔اس فہرست میں امریکی آئل ریفائنگ اور کیمیکل انڈسٹری کے دو بھائی چارلس اور ڈیوڈ کوچ36بلین ڈالر کیساتھ مشترکہ طور پر چوتھے،وال مارٹ کی والٹن فیملی کے ممبران کرسٹی والٹن،جم والٹن،ایلس والٹن اور ایس رابسن والٹن چھٹے سے نویں پوزیشن تک جبکہ نیویارک سٹی کے مےئرمائیکل بلومبرگ 31بلین ڈالر کے اثاثہ جات کیساتھ دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔