تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:1

163 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے راکٹ ماؤنٹین بائیک چلانے کاعالمی ریکارڈ

پیرس…این جی ٹی…عام طور پر سائیکل سب سے سست سواری ہے جسے انسان اپنی جسمانی طاقت سے چلا کر ایک سے دوسری جگہ نقل وحرکت کرتا ہے اور اس میں کئی گھنٹے بھی صرف ہو تے ہیں۔ایک فرانسیسی شخص نے اسی سائیکل کو 163 میل فی گھنٹہ کی تیز ترین رفتار سے چلا کر نا صرف سب کو حیران کر دیا بلکہ یہ عالمی کارنامہ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔اس شخص نے اپنی عام سائیکل کے ساتھ جدیدٹیکنالوجی کا حامل سسٹم نصب کیا جس کے تحت یہ سائیکل پیڈل چلاکر نہیں بلکہ ہائیدروجن پروکسائیڈ (Hydrogen Peroxide) کی مدد سے کسی راکٹ کی سی تیز سے چلتی ہے۔اس نظام کے بعد اس سائیکل کو راکٹ ماؤنٹین بائیک کا نا م دیا گیا ہے اور اس شخص کی منفرد کاوش کو سر ہاتے ہو ئے ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی اسے شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.