تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:33

نیوز اینکر کی غائب دماغی۔۔۔پرنٹر پیپرز کو آئی پیڈ سمجھ کر نیوز پڑھ ڈالی

لندن…این جی ٹی…گو دنیا بھر میں نیوز اینکرز کا انتخاب اُنکی حاضر دماغی اور ذہانت کے بل بوتے پر کیا جاتا ہے تاکہ وہ موقع محل دیکھتے ہوئے فوری سوال و جواب کرنے کے قابل ہوں اور کسی بھی بریکنگ نیوز کو ٹھیک انداز میں اپنے حاضرین تک پہنچاسکیں۔تاہم برطانیہ کہ ایک نجی نیوز چینل کے اس اینکر کو دیکھ کر ایسا گمان نہیں ہوتا جسکی غائب دماغی کی مثال براہ راست دنیا بھر میں نشر ہوگئی۔51سالہ نیوز اینکر جب نیوز پڑھنے ٹیلی پرامپٹر کے سامنے پہنچے تو اُنکے ہاتھوں میں پرنٹر پیپرز کا پورا بنڈل پکڑا ہوا تھا جسے وہ بے دھیانی میں اپنا آئی پیڈ سمجھ کر اُٹھا لائے تھے۔صبح سویرے نیوز چینل ٹیون کرنے والے حاضرین یہ دیکھ کرحیرت زدہ نظر آئے کہ کیونکر یہ میزبان پرنٹر کے اے فور سائز پیپرز کا بنڈل پکڑے لائیو نیوز ٹیلی کاسٹ کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.