19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:26
سپر ہیروز امریکا کے اسپتال کی کھڑکیاں صاف کرنے لگے
برمنگھم…این جی ٹی…امریکی ریاست ایلاباما کے شہر برمنگھم میں بچوں کے اسپتال میں زیرِ علاج بچوں کو خوش کرنے کے لیے وہاں کی ونڈو کلیننگ ایجنسی نے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی۔اس ایجنسی نے 800ڈالرفی کاسٹیوم کے عوض بیٹ مین، سپر مین،اسپائیڈر مین اور کیپٹن امریکا کے مخصوص کاسٹیومز حاصل کیے اور بچوں کی دلچسپی کے لیے اُنہیں اسپتال کی کھڑکیاں صاف کرنے پر مامور کردیا۔صبح آنکھ کھلتے ہی جیسے ہی بچوں نے کھڑکیوں پر سپر ہیروز کی جھلک دیکھی وہ دیوانہ وار کھڑکیوں کی جانب بھاگتے نظر آئے اور بعد ازاں سپر ہیروز کیساتھ ہنسی خوشی تفریح کرتے دکھائی دیے۔