20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:50
گائے کی چہل قدمی نے دو گھنٹے تک ٹرین سروس معطل کر وادی
لندن… این جی ٹی…برطانیہ میں اس وقت لوگوں کو شدید حیرت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک گائے کی وجہ سے ٹرین سروس دو گھنٹے تک تعطل کا شکار رہی۔ جی ہاں جنوب مغربی انگلینڈ کے نیلسی نامی قصبے کے ریلوے اسٹیشن میں اچانک ہی ایک گائے نے عین پٹڑیوں کے بیچوں بیچ آکر چہل قدمی شروع کر دی اور ہٹنے سے انکار کر دیا۔پہلے تو لوگوں نے خود اس شرارتی گائے کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہونے پر ریسکیو ٹیم کو بلایا جس نے آکر اس انوکھی افتاد سے مسا فروں کی جان چھڑوائی۔