20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:50
رات بھر خونخوار مگرمچھ کے ساتھ ہی کمرے میں رہنے والا شخص
ہرارے… این جی ٹی…خونخوار مگرمچھ کا تصور ہی رونگٹے کھڑے کر دینے کے لئے کافی ہے لیکن ذرا اس سابق زمبابوین کرکٹر گائے ویٹل کو تو دیکھئے جنہوں نے آٹھ فٹ لمبے مگر مچھ کے ساتھ ساری رات گزار لی۔اتنا حیرات مت ہوں اس میں ان صاحب کی بہادری کا کوئی کمال نہیں بلکہ یہ رات بھر اس بات سے بے خبر سوتے رہے کہ ان کے بیڈ کے نیچے 150کلو کا مگر مچھ موجود ہے ۔یہاں تک کے جاگنے کے بعد بھی انہیں اس بات کا اندازہ نا ہو سکا کہ وہ کس مشکل سے بال بال بچے ہیں لیکن جیسے ہی ملازمہ ان کے کمرے میں آئی تو چیختے ہوئے باہر آگئی ۔اس خوفناک انکشاف کے بعدریسکیو ٹیم کو بلایا گیا جس نے اس خطرناک مگرمچھ کو باند کر دریا میں چھوڑ دیا۔