20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:26
چین: خاتون کو پندرہ دن بعد کنویں سے زندہ نکال لیا گیا
بیجنگ…چین میں کنوئیں میں گرجانے والی خاتون کو پندرہ دن بعد کنویں سے زندہ نکال لیا گیا۔ چین کے صوبے ہینان میں ایک خاتون کنوئیں میں گرگئی جسے پندرہ دن بعد فائر فائٹرز کی مدد سے نکال لیا گیا۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی جڑی بْوٹیاں جمع کرنے گئی تھی کہ کنوئیں میں گر گئی۔ پندرہ دن تک خاتون کو تلاش کیا گیا اورآخر کار فائر فائٹرز اسے تلاش کر لیا۔ خاتون اپنے حواس میں تھی ،لیکن اس کی پیٹھ میں شدید درد تھا اور انتہائی بھوکی تھی۔ خاتون کو فوری طورپر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔