20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:19
جاپانی کسان نے دل کی شکل کا تربوز کاشت کر کے سب کو حیران کر دیا
ٹوکیو…این جی ٹی …گو ل اور بیضوی شکل کے تربوز تو آپ نے کئی کھائے اور دیکھے ہونگے تاہم اب جاپان میں دل کی شکل والے تربوز بھی اگائے جارہے ہیں۔ جی ہاں جا پان میںHiroichi Kimura نامی ایک کسان نے اپنے باغات میں دلچسپ انداز کے یہ دل کی شکل والے تربوز اگائے ہیں جو خصوصاً نوجوان نسل میں انتہائی مقبول ہوگئے ہیں۔یہ ذہین کسان پودے کے ساتھ لگے تربور کو مکمل پکنے سے قبل ہی دل کی شکل والے ایک شفاف سانچے میں اس طرح لاک کر تا ہے کہ یہ تربوز اپنا سائز بڑھنے کے ساتھ ہی اس سانچے کی دل والی شکل ڈھال لیتاہے۔ جب تربوز پک جاتاہے تو یہ کسان اس دل والے سانچے کا لاک کھول کر اسے باہر نکال لیتا ہے جو صرف شکل میں مختلف ہے لیکن رنگ اور ذائقہ بالکل عام تربوز جیسا ہوتاہے۔