20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:19
نیویارک میں سرپرائزڈنر ، ہزاروں افراد کی سفید لباس میں شرکت
نیویارک …این جی ٹی …امریکی شہر نیویارک کے برائنٹ پارک میں مسلسل تیسرے سال ایک سر پرائزڈنر کا انعقادکیا گیا جس میں مہمانوں کوای میل کے ذریعے ایک مطلوبہ مقام پر سفید رنگ کا لباس پہن کر آنے کی دعوت دی گئی۔ڈائنر این بلینک نامی اس منفرد ایونٹ کی25ویں سالگرہ کو کامیاب بنانے کیلئے سماجی روابط کی ویب سائٹ کا سہارا لیا گیا جس کے بعد مطلوبہ وقت اور مقام پرحیرت انگیز طور پر ہزاروں افراد سفیدرنگ کا سادہ لباس پہن کر جمع ہوگئے ۔اس ڈنر کا مقصد آپس میں مل بیٹھ کر خوشگوار وقت گزارنا تھا جس کیلئے کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر سجاوٹ کی اشیاء اور بیٹھے کا انتظام تک انہی مہمانوں نے کیا جہاں سب کچھ سفید ہی سفید تھا جیسے کہ چاروں طرف برف کی چادر بچھی ہوئی ہو۔ واضح رہے کہ ڈائنر این بلینک کا آغاز1988میں پیرس سے ہوا جہاں دوستوں نے عوامی مقام پر مل بیٹھنے کیلئے سفید ڈریس کوڈ کا انتخاب کیا جس کے بعد سے اب یہ ایک سالانہ ایونٹ بن چکا ہے اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔