تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:12

چین میں دلدلی کیچڑ اور کنوئیں میں پھنسی خواتین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا

بیجنگ… این جی ٹی…چین میں دلدلی کیچڑ اور کنوئیں میں پھنس جانے والی دو خواتین کو ریسکیو رضاکاروں نے بحفاظت باہر نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہروینان میں 60سالہ عمر رسیدہ خاتون دریا کنارے چہل قدمی کررہی تھیں جب بے دھیانی میں پھسل کر دلدلی کیچڑ میں جاپھنسیں۔اگلی صبح اُس راستے سے گزرتے ایک شخص نے خاتون کودلدل میں پھنسا دیکھ کر فوراً فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں کو مطلع کیا جسکے بعد خاتون کو وہاں سے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔دوسری جانب چین کے صوبے ہنان کی ژیائی کاؤنٹی میں ادویات کی تیاری میں استعمال کی جانے والی جڑی بوٹیاں جمع کرتے ہوئے ایک خاتون گہرے کنوئیں میں جاگری۔کم و بیش15دنوں تک لاپتہ رہنے کے بعد خاتون کے شوہر نے ریسکیو رضاکاروں اور پولیس کی مدد حاصل کی جنہوں نےSu Qixiuنامی ان خاتون کو قریبی کنوئیں میں تلاش کرلیا اور انہیں رسیوں کے سہارے کنوئیں سے بحفاظت باہر کھینچ لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.