22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:8
بھارتی استاد محدود مالی وسائل کی وجہ سے تیر کر اسکول جانے پر مجبور
نئی دلی… این جی ٹی…دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا علمبردار ملک بھارت جہاں ایک طرف تو ترقی کی منازل تیزی سے طے کرنے کے بلند و بالا دعوے کرتا نظر آتا ہے لیکن دوسری جانب یہ ویڈیو بھارتی عوم کی حالتِ زار کی صحیح عکاسی کر رہی ہے۔یہ ویڈیو بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے عبدالمالک نامی استاد کی ہے جو محدود مالی وسائل کی بدولت اسکول جاتے ہوئے راستے میں آنے والے دریا کو تیر کر پار کرکے جانے پر مجبور ہے۔تدریس کے شعبے سے وابستہ یہ شخص گزشتہ بیس برسوں سے اسی انداز سے تیر کر اسکول آنے جانے کا سفر طے کرتا ہے اور اپنے سامان کو پانی میں ڈوبنے سے بچانے کے لئے اسے ایک شاپر میں ڈال کر سر پر لاد لیتا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق بھارت کی آدھی سے زیادہ آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔