تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:24

ناکارہ اشیا کے استعما ل سے بنایا گیا دلکش گھر

لندن… این جی ٹی…لاکھوں ڈالر کے خرچے سے تعمیر کئے جانے والے عالیشان اور بڑے بڑے گھر تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن ایسا انوکھاگھر شاید ہی کہیں دیکھاہوجو ناکارہ اشیاء سے تعمیرکیا گیا ہے ۔برطانیہ کے ایک ٹی وی میزبان نے ساحلِ سمندر سے 100فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز اور بحری جہاز کے ناقابلِ استعمال حصوں سے ایسا شاندار گھر بنا لیا ہے جس کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔لکڑی اور شیشوں سے بنی دیواریں، کھڑکیاں اورچھت نا صرف اس کی دلکشی کو چار چاند لگا رہے ہیں بلکہ مہارت سے بنی سیڑھیاں،دروازے،روشن دان اور شیلفس اسے ایک عام گھر کی طرح رہائش کے لائق بھی بنا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.