23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:43
سات سالہ جاپانی بچی نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا
ٹوکیو… این جی ٹی…ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ فن عمر کا محتاج نہیں ہوتا،یقین نا آئے تو اس ننھی ڈانسر کو ہی دیکھ لیں جس نے چھوٹی سی عمر میں ہی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔جاپان سے تعلق رکھنے والی یہ سات سالہ بچی ڈانس کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کرتی ہے کہ دیکھنے والے بے اختیار داد دیتے نظر آتے ہیں۔یہ جاپانی گڑیا ڈانس کے ایسے عمدہ اسٹیپ پیش کرتی ہے کہ بڑے بڑے نامور ڈانسر بھی اس کی صلاحیتوں کی داد دیتے نظر آتے ہیں اور اتنی سی عمر میں ہی ٹوئٹر پر اس کے ساٹھ ہزار سے زائد فالوورز بن چکے ہیں۔