23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:18
چین میں کیمپنگ فیسٹیول،15ہزارافراد نے پہاڑوں پر خیمے گاڑ دئیے
بیجنگ …این جی ٹی …چین کے صوبے Jiangxiکے خوبصورت اور سر سبزوشاداب پہاڑوں میں انٹر نیشنل کیمپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس فیسٹیول میں چین کے علاوہ دنیا بھرکے مختلف ممالک سے15ہزارافراد نے شر کت کی اور پہاڑوں پر ہزاروں رنگ برنگی خیمے گاڑ کربسیرا کر لیا ہے۔اس فیسٹیول میں مہم جوئی کے شوقین افراد پہاڑوں پر چڑھائی کرکے محظوظ ہوتے ہیں جبکہ اس مقصد کی خاطر خصوصی انسڑیکٹرز کا بھی اہتما م کیا جاتاہے۔کئی دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں پہاڑوں پر چڑھائی کے علاوہ تما م افراد کی تفریح کیلئے میوزک اور دیگر کھیلوں کا بھی اہتما م کیا جاتاہے جس میں بڑے پیمانے پر مقابلے بھی کر وائے جاتے ہیں ۔