23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:39
واشنگٹن: مر یضوں کی دلجوئی کیلئے پالتو جانور لاما کا استعمال
واشنگٹن …این جی ٹی …عام طور پر مختلف بیماریوں میں مبتلا مر یضوں کے مو ڈ کو خوشگوار بنانے کیلئے ان کے مزاج کے مطابق کام کیے جاتے ہیں تاکہ وہ خوش رہیں لیکن واشنگٹن میں ایک ایسا منفرد نر سنگ ہو م بھی ہے جہاں کے مریضوں کی دلجوئی اور جلد صحت یابی کیلئے پالتو لاما (اونٹ نما جانوروں) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج کواس نر سنگ ہو م میں لاما تھراپی کہا جاتا ہے جس میں چھوٹے قد کے امریکی نسل کے ان لاماکو اسپتال میں لا کر مریضوں سے ملاقات کر وائی جاتی ہے۔دو لاما کو اس اسپتال میں بطورتھراپسٹ رجسٹرڈ کیا گیا ہے جوایک دو مہینوں کے بعد اپنی مالکن کے ساتھ اس نر سنگ ہوم میں آتے ہیں جن سے مریض گلے ملتے اور بوسہ دے کر خوشگوار مو ڈ میں نظر آتے ہیں۔