23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:39
کینیا میں ربر کی پرانی چپلوں سے بنے فن پارے !!
نیروبی …این جی ٹی …کینیا کی ایک کمپنی نے ربر کی پر انی چپلو ں سے فن پارے بنا نے کے منفرد کا م کا آغا ز کیا ہے ۔یہ کمپنی خصو صی طو رپرسمندر کی لہروں کی ذریعے ساحل پربہہ کر آ نے والی رنگ بر نگی چپلیں جمع کر تی ہیں اور ما ہرفن کا روں کی مدد سے خو بصور ت شا ہکار تیار کر تی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہو ائی چپلوں سے یہ خو بصورت فن پا رے تخلیق کر نے والے کو ئی بین الا قوا می فنکا ر نہیں بلکہ کینیا کے مقامی افراد ہیں جو ا س فن کے ذریعے اپنے لیے روزی کما نے کے سا تھ سا تھ ساحل پر سے ماحولیاتی آلو دگی کم کر نے میں اہم کر دا ر بھی ادا کرتے ہیں ۔ یہ کمپنی ان فنکار وں کی مددسے اب تک چا ر لاکھ ہوائی چپلوں کو رنگین اور منفرد فن پاروں میں ڈھا ل چکی ہے ۔