23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:27
برطانیہ: معذورنوجوان کی رکاوٹوں پر مبنی4میل ریس میں کامیابی
لندن …سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں لیکن اس کے لئے ہمت اور ثابت قدمی نہایت ضروری ہے۔اس کی ایک زندہ مثال برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ستائیس سالہ جیمز سمپسن(James Simpson) نامی شخص نے پیش کی ہے جس نے دونوں ٹانگوں سے محروام ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اورمشکل ترین رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے چار میل لمبی سپارٹن ریس مکمل کرلی۔ دشوار راستوں پر دوڑتے اور جگہ جگہ رکاوٹوں کا سامنا کرتے جیمز کو کہیں تو پچیس کلوبوجھ اٹھا کر بھاگنا پڑا تو کہیں راستے میں کیچڑ اور انگارے آئے لیکن جیمز نے ہمت نہیں ہاری اور صرف چار گھنٹوں میں یہ کارنامہ سر انجام دے ڈالا۔واضح رہے کہ جیمز 2009 میں افغانستان میں ایک بم دھماکے کے دوران اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گئے تھے لیکن انہوں نے اس کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا اور معذور افراد کے لئے ہمت،حوصلے اور جوانمردی کی ایسی انوکھی مثال کرنے والے پہلے برطانوی بن گئے۔