23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:28
برطانیہ کا سب سے چھوٹا کتا جو چائے کے کپ میں بھی سما جائے
لندن …دنیا بھر میں کتے اپنی جسامت اور رعب دبدبے والی بلند آوازسے سب کو خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں لیکن بر طانیہ میں ایک ایسا کتا بھی موجود ہے جس سے لوگ بے اختیار پیار کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔یورکی پاگن نامی اس ننھے ڈوگی میاں کا قد صرف پانچ انچ اور وزن تین پاؤنڈ ہے جس کی وجہ سے اسکی مالکن اسے باہر گھمانے پھرانے سے بھی گھبراتی ہے کہ کہیں کسی کے پاؤں کے نیچے ہی نا آجائے۔3 سالہ یہ کتا اتنا چھوٹا ہے کہ چائے کے کپ میں بھی با آسانی سما سکتا ہے جسے برطانیہ کا سب سے چھوٹا کتا کہا جا رہا ہے۔یارکی کی مالک کا کہنا ہے کہ اس ننھے ڈوگی کے لئے اسے ایک ہزار پاؤنڈ کی بھی آفر ہوئی لے لیکن وہ کسی بھی قیمت پر اپنے لاڈلے کو خود سے جدا نہیں کرنا چاہتی۔