24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:24
موٹرسائیکل چلا تے ہوئے کرتب دکھانے کا انوکھا مظاہرہ
نیویارک…این جی ٹی…موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے کرتب دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن اس ماہر رائیڈر کے تو کیا ہی کہنے ہیں جس نے موٹر سائیکل چلا کر اسٹنٹ دکھانے کا انوکھا مظاہرہ پیش کیا۔ اس کھلاڑی نے امریکی شہر Albuquerque میں ہیوی بائیک چلاتے ہوئے ہو ئے انتہائی مہارت سے ناصرف ایک پہئیے پر موٹر سائیکل چلائی بلکہ ڈرائیو کرتے ہوئے الٹی قلابازی بھی لگا ڈالی۔گراؤنڈ میں بائیک کے اوپر کھڑایہ ماہررائیڈراپنی شاندار پرفارمنس کے دوران پر اعتماد نظرآیا جسے شائقین نے خوب تالیوں سے داد دی۔