تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:17

جرمنی میں دنیا کی سب سے لمبی بس، 256افراد کے بیٹھنے کی گنجائش

برلن …این جی ٹی …جرمنی میں دنیا کی سب سے لمبی بس تیار کی گئی ہے جس کی کل لمبائی 101فٹ ہے۔سفید رنگ کی اس بس میں لمبائی کی مناسبت سے 256افرادبا آسانی اس میں بیٹھ کر ایک سے دوسری جگہ سفر کر سکتے ہیں۔ تین بسوں کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر ایک مکمل شکل میں تیار کی گئی اس بس کو چلانے میں کسی دشواری کا بھی سامنا نہیں کر نا پڑتا کیو نکہ تیاری کے مراحل میں کئی تجربات کے بعد اسے حتمی شکل دی گئی ہے۔ بجلی کی طاقت سے چلنی والی اس بس کو انفرادیت کے باعث ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کیا جا چکاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.