24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:17
جنوبی افریقا:خاتون نے شیر کو پالتو جانور بنالیا
جوہانسبرگ …این جی ٹی …دنیا بھر میں جا نوروں سے محبت کر نے والے افراد اپنے گھر میں بلی ،کتااور کئی اقسام کے چھو ٹے بڑے پر ندوں کو پالتے ہیں لیکن جنو بی افریقا میں ایک ایسی بہادر خاتون بھی مو جود ہے جس نے ایک شیر کو اپنے گھر میں مستقل طور پر رکھ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ ٹمبا(Timba)نامی اس شیر کی عمر18 ماہ اور وزن 120 کلو گرام ہے جو اپنے بچپن سے ان خاتون کے ساتھ گھل مل کر خوشگوار مو ڈ میں وقت گزار رہاہے اور اپنی مالکن سے اتنا خوش ہے کہ عام انسان کی طرح دوستانہ ماحول میں اس کے ساتھ کھاتا،پیتا،کھیلتا ، سوتا اور لڑکر محظو ظ ہو تا ہے۔